ڈرون حملے میں ملا منصور کی ہلاکت کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء پیش کردی گئی

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے بائیس ویں ترمیم کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔

سینٹر شاہی سید کا کہنا ہے کہ پہلے اس بل پر ایوان میں بحث کرائی جائے اور بل میں موجود سقم کو دور کیا جائے۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بائیس ویں ترمیم قومی اسمبلی سے جلد بازی میں منظور کرائی گئی۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے دوران بائیسویں آئینی تریم پر بحث کرتے ہوئے ارکان سینیٹ کا کہنا تھا کہ بل جلد بازی میں منظور نهیں ہونا چاہیئے ۔ سینیٹرز کو خاموش کروا کر بل منظور کرانے کی کوشش کی جارهی هے جو قبول نهیں۔اس موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس بل کی لینگویج تک غلط ہے۔وقفہ سوالات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ ایف پی ایس سی ملازمتوں میں صوبائی کوٹہ نظر انداز نہیں کرسکتا۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران گریڈ سترہ اور اٹھارہ میں وفاقی حکومت نےایک ہزار سات سو پچھتر نامزدگیاں کیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران ڈرون حملے میں ملا منصور کی ہلاکت کے خلاف فرحت اللہ بابر ،سراج الحق ،شیری رحمان کی جانب سے تحریک التواء پیش کی گئی۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ملا منصور کی ہلاکت کے معاملے میں قانون سازی کی ضرورت ہے ، یہ قومی سلامتی کے معاملات سے تعلق رکھتا ہے، جبکہ چیئرمین سینیٹ نے تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی۔