منشیات فروش راشد بٹ رنگے ہاتھوں گرفتار

Arrest

Arrest

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) منشیات فروش راشد بٹ رنگے ہاتھوں گرفتار،1760 گرام چرس بر آمد، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد کی زیر نگرانی سب انسپکٹر چوہدری اشرف نے محلہ گوجراں والا میں چھاپہ مار کر منشیات فروش راشد عرف بھولا بٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1760 گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔