منشیات کا دھندہ کرنے والے پاکستان کی نوجوان نسل کو کھوکھلا کر رہے ہیں

Arrested

Arrested

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) منشیات کا دھندہ کرنے والے پاکستان کی نوجوان نسل کو کھوکھلا کر رہے ہیں، پولیس کے علاوہ معاشرے پر بھی منشیات کے خاتمہ کی بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے عبدالغفار قیسرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم 6کلو 400 گرام چرس ، 3 عدد پسٹل 30 بورمعہ 7روندبرآمد6 افراد گرفتار مقدمات درج۔ عبدالغفار قیصرانی DOP جہل کی ہدائت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار SI نے دوران فست ملزم عقیل عباس ولد فدا حسین قوم قریشی سکنہ ایمن آباد ضلع گجرات سے 2200 گرام چرس ، خالد محمود اے ایس آئی دوران گشت ملزم فرحان اسلم ولد محمد اسلم سکنہ مدینہ روڈ گلی نمبر 24 سرسید کالونی گجرات سے 2200 گرام چرس ،واجد حسین ASI دوران گشت ملزم احمد نصیر ولد ملک محمد یوسف سکنہ کوٹ ملکاں نور پور ضلع چکوال سے 2200 جبکہ تھانہ پنڈ دادنخان کے ایس آئی اشفاق دوران تفتیش مقدمہ نمبر 267/17 بجرم 381A/411 ت پ تھانہ پینڈ دادنخان میں ملزم شفقات امیر ولد امیر حسین قوم کھوکھر سکنہ محلہ اسلام گنج کھیوڑہ سے پسٹل 22بور بمعہ 2 رونڈ۔ حسن رضا si نے دوران تفتیش ملزم علی ناکبر ولد محمد اشرف قوم موچی سکنہ کوٹ عمر سے پسٹل 30بور بمعہ 4 رونڈ ۔ ملزم عبدالرحمان ولد محمد خالد قوم ترکھان سکنہ جلالپور شریف سے پسٹل 30 بور بمعہ 3 رونڈبرآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پوران پر ریفریشر کورس کا انعقاد ۔ اخلاق کو مزید بہتر بنایا جائے DSP
سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) PHP پوسٹ پوران ضلع گجرات پر جناب DSP پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی زیر نگرانی انچارج پوسٹ محمد کاشف SI نے ملازمین کے لئے SOP کا تین روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد کیا ۔کورس میں تمام افسران و ملازمین متینہ PHP پوران نے شرکت کی جس مین SOP کی بابت بریفنگ دی گئی ۔جناب DSPاور انچارج پوسٹ پوران نے ملازمین کو لیکچر دئے اور ضابطہ اخلاق کو مزید بہت بنانے پر زور دیا ۔