نشے کی حالت میں جھگڑا، بیک سٹریٹ بوائز کے گلوکار نک کارٹر گرفتار

Nick Carter

Nick Carter

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکی شہر کیِ ویسٹ پولیس نے شراب کے نشے میں جھگڑے کے الزام میں بیک سٹریٹ بوائز کے گلوکار نک کارٹر کو ان کے ساتھی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکار جب موقع پر پہنچے تو انہوں نے نک کارٹر کو شدید نشے کی حالت میں پایا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گلوکار نک کارٹر اور ان کے ساتھی مائیکل رے ایک بار میں موجود تھے جہاں کے سٹاف نے انھیں مزید شراب فراہم کرنے سے انکار کیا تو دونوں غصے میں آگ بگولہ ہو گئے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سٹاف نے دونوں حضرات کو بار سے چلے جانے کا کہا تو دونوں سٹاف سے جھگڑ پڑے۔

دونوں نے بار کے باہر ایک ملازم کو پکڑ کے بری طرح پیٹا۔ بار کے سٹاف نے پولیس کو واقعہ کی رپورٹ کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کر لیا۔