ڈی ایس پی ساجد گوندل کی خصوصی ہدائت پر چھاپے مار کر بھاری منشیات برآمد کر لی

Drugs

Drugs

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ڈی ایس پی ساجد گوندل کی خصوصی ہدائت پرایس ایچ اوتھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو کے ہمراہ سب انسپکٹر سید انتظار حسین شاہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹیکسلا پولیس کا ایک اور بڑا کارنامہ عثمان کھٹر،ریلوے روڈاور HMCکے علاقہ پر چھاپے مار کر شہزادہ خان ، مجتبیٰ ولد سید ضیغم شاہ اورعمر ولد زرین سکنہ گلبارنمبر 4 الفلاح ٹاون گلی نمبر 2پشاور سے بھاری مقدار میں دیسی شراب اور اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 234/235/237 زیر دفعات 3/4/3/4/9C/CNSA درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔یاد رہے کہ ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کررکھا ہے۔

اس سے قبل بھی بھاری مقدار میں شراب ،چرس اور ہیرئوئن کے ساتھ درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،عوامی حلقوں نے ٹیکسلا پولیس کے اس اقدام کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔