دبئی جانے والوں کیلئے خوشخبری، برج العرب میں نیا ریزورٹ بنے گا

Burj Al Arab

Burj Al Arab

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قائم لگژری ہوٹل برج العرب کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے فن لینڈ کی کمپنی کو ایک نیا ریزورٹ بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برج العرب میں آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے بنائے گئے اس ریزورٹ کو سمندر میں سجایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس ریزورٹ کی تعمیر کو رواں سال ہی مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد اسے مہمانوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

اس ریزورٹ میں مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے دو بڑے بڑے سوئمنگ پولز، 32 کباناز اور 400 سن لاؤنجر بنائے گئے ہیں۔ اس ریزورٹ کی تعمیر قدرتی ماحول کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے تاکہ اس سے سمندری حیات کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔