دبئی : دن دیہاڑے ڈاکو منی ایکسچینج سے دس لاکھ درہم لے اڑے

Dubai Exchange

Dubai Exchange

ابوظہبی (جیوڈیسک) کرامہ میں واقع منی ایکسچینج کی برانچ میں پانچ نقاب پوش مسلح افراد نے شام چار بجے کے قریب دھاوا بولا۔ ڈاکوؤں نے سٹاف پر آنسو گیس پھینکی اور دس لاکھ درہم لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جبکہ اس شاخ کو سیکورٹی رسک کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔