دبئی کی فضاؤں میں جیٹ انجن پہنے افراد کا فضائی کرتب کا مظاہرہ

Jet Pack Peoples

Jet Pack Peoples

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کی فضاؤں میں 2 افراد نے اُڑنے والا جیٹ پیک پہن کر فضا میں انتہائی دلچسپ اور جرات مندانہ کرتب دکھاکر لوگوں کو حیران کر دیا۔

سوئزرلینڈ کے سابق فائٹر پائلٹ ایو روسی جو ’’جیٹ مین‘‘ کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے اپنے فرانسیسی ساتھی ونسے ریفے کے ساتھ دبئی کی فضاؤں میں جو کرتب دکھائے ہیں اسے دیکھ کر لوگ حیرانی کی تصویر بن گئے۔

لہراتے بل کھاتے ان دونوں افراد نے دبئی کی اہم عمارتوں کے پس منظر میں اپنے کرتب دکھائے جن میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ اور سمندر کے درمیان بنائے پام جزائر بھی شامل ہیں۔