دبئی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 119 رنز درکار، پانچ وکٹیں باقی

Dubai Test

Dubai Test

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کو جیتنے کیلئے پاکستان کو 119 رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے کپتان سرفراز اور اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 198 رنز بنا لیے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر اسد شفیق 86 اور سرفراز احمد موجود 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

سمیع اسلم اور شان مسعود نے اننگز شروع کی تو چوتھے ہی اوور میں سمیع اسلم کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وہ صرف ایک رن ہی بنا سکے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 36 کے سکور پر گری۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جنہوں نے 17 رنز بنائے۔

اس کے بعد باری حارث سہیل کی تھی جو صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 52 کے سکور پر گری جب شان مسعود دلروان پریرا کی دوسری وکٹ بنے، انھوں نے 21 رنز بنائے۔ اسی اوور میں بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہو گئے۔