نقل ایک ناسور ہے جو معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، شوکت ترین

Metric Exam DEO Visit

Metric Exam DEO Visit

زیارت : گورنمنٹ ہائی سکول زیارت میں جاری میٹرک کے امتحانی سینٹر کا دورہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زیارت شوکت ترین نے کی۔ اس کے علاوہ امتحانی سینٹر میں سپرٹنڈنٹ عظیم خان،ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اصغر خان،، ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ ظہور احمد لانگو اور امتحانی عملہ فرید اللہ ثاقب اور نظام الدین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں اگر ہم آج ان کو نقل کرنے دیں تو کل ہمارا آنے والا مسقبل تباہ کن ہو گا۔

اسی وجہ سے نقل کرنے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے موجودہ حکومت کی یہ کاوش انتہائی قابل تعریف ہے اور نقل ایک ناسور ہے جو معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اورکسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی ہال کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Metric Exam DEO Visit

Metric Exam DEO Visit