ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1096 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، انڈیکس 41 ہزار 312 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر نمایا ہونے لگے، کاروباری ہفتے کے دوران سرمایا کاروں کا شیرز کی خریداری سے زیادہ فروخت کا رجحان رہا۔ یہی وجہ ہے کہ 100 انڈیکس 1096 پوائںٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 312 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران جہاں مقامی سرمایا کاروں کی جانب سے حصص فروخت میں دیکھنے آئی، وہی بیرونی سرمایا کاروں نے بھی 97 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک سیاسی استحکام نہیں آجاتا پاکستان سٹاک ایکسچینج اسی طرح ہی پرفارم کرتی رہے گی۔