دیربالا: ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ، 4 زخمی

Bomb Bast

Bomb Bast

دیربالا (جیوڈیسک) دیربالا میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈوگ درہ کے علاقے ڈوگ بالا میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک شخص جا بحق اور 4 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں مقامی لشکر کا رضا کار بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔