زمین پر قبضے کے خلاف متاثرہ خاندان کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) شہر تلہار میں زمین پر قبضے کے خلاف متاثرہ خاندان کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، بااثر افراد کی جانب سے جان سے مارنے کے دھمکیاں دی جارہی ہیں جان کا تحفظ فراہم کیا جائے متاثرین کا حکومت مطالبہ۔

بدین کے شہر تلہار میں بااثر افراد کی جانب سے 12گھنٹا نجی زمین پر قبضہ کے خلاف متاثرہ خاندان نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے، متاثر شخص امجد جعفری اور اس کی بہت فہمیدہ کے مطابق زمین اس کی بہن کے نام ہے جس کے کاغذات بھی ان کے پاس موجود ہیں ، جبکہ بااثر افراد کا تعلق اوپر تک ہے اس لیئے ان کو ان کا حق نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے متعد بار ایس پی بدین اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ ہماری زمین پر سے قبضہ ختم کرواکر ہمیں ہماری زمین واپس لوٹائی جائے، لیکن کوئی ہماری سن نے کے لیئے تیار ہی نہیں ہے۔

مظاہرین نے حکومت سندھ،ایس پی بدین اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ان کی زمین سے قبضہ ختم کرواکر انہیں ان کا حق دیا جائے۔