کیسی زمین

Rain on Dry Earth

Rain on Dry Earth

تحریر : شاہ بانو میر
بارش ایک جیسی برستی ہے ایک زمین وہ ہے جو اس بارش کو بالکل اپنے اندر جذب نہیں کرنا چاہتی نہ ہی اس سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے لہذا یہ نعمت ضائع ہو جاتی ہے اور وہ ویسے ہی بنجر کی بنجر رہ جاتی ہے دوسری قسم وہ ہے جو زمین بارش کو اپنے اندر جذب کرتی ہے اور نرم ہو جاتی ہے دیکھنے میں خوبصورت اور جاذب نگاہ لگتی ہے یہ صرف اتنا پانی جذب کرتی ہے جس کی اسکو اپنی ذات کیلئے ضرورت ہوتی ہے۔

جبکہ تیسری قسم وہ ہے جو بارش کو جہاں تک ہو سکے جذب کرتی ہے اور پھر اس کا نتیجہ وہ فائدہ مند پھل پھول سبزہ جس نہ صرف اس کی اہمیت بڑہا دیتی ہے بلکہ دوسروں کو بھی فائدہ ملتا ہے ایسی زمین جو صرف اپنی ذات کے گرد گھومیں اور کسی دوسرے کیلئے احساس نہ رکھے نہ ہی کسی اور کی سوچ رکھے تو ایسی زمین دوسرون کیلئے بے مقصد بے فائدہ ہے۔

Blessing

Blessing

کوشش کریں کوئی نعمت ملے تو اس سے نہ صرف اپنی ذات کو فائدہ دیں بلکہ دوسروں کو بھی بھی اس سے فائدہ پہنچائیں صرف اپنی ذات اپنا فائدہ خود غرضی کی علامت ہے اور محدود سوچ کی عکاس کوشش کریں اپنی ذات اپنے آپ سے اوپر اٹھ کر اپنی ذات کو کچھ پرے کر کے بڑے مقاصد کیلئے مضبوطی سے کھڑے ہوں اور کچھ بڑے کام کر جائیں نہ کہ اپنی ذات اپنی کامیابی کو اپنی ذات میں سمیٹ کر رخصت ہو جائیں زندہ وہی رہے گا جو دوسروں میں خیر بانٹے گا۔

سوچیں زمین کیسی پاکستان کو چاہیے صرف اپنی ضرورت کے مطابق جذب کر کے دوسروں کو کچھ فائدہ نہ دینے والی ؟ یا پھر دوسروں کیلئے بہت فائدہ مند۔

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر