وسطی افریقی ملک کیمرون میں 2 خودکش حملے، 30 افراد ہلاک

Blast

Blast

کیمرون (جیوڈیسک) وسطی افریقی ملک کیمرون میں 2 خود کش حملوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

وسطی افریقی ملک کیمرون میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق پہلا خود کش حملہ دوپہر کے وقت صوبے کیراوا کے بازار میں ہوا۔

جب کہ دوسرے حملہ آور نے ملٹری بیس کے قریب خودکو دھماکے سے اڑالیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دونوں خود کش حملوں میں تقریبا 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم حملوں میں جنگجو تنظیم بوکو حرام کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔