الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کریں گے، وزیر اعظم

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کریں گے۔

2 روز قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جانبدار نہیں اور الیکشن کمیشن کیسے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟ اس کے رویے پر اگر سپریم کورٹ جانا پڑا تو جائیں گے۔

حال ہی میں وزیر اعظم شاہد خاقان نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہےتوعمران خان کوگرفتارکریں گے اور نیب حکم سابق وزیراعظم کے لیے آیا توبھی عمل کریں گے۔

عمران خان کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو پیش کیا جائے، وارنٹ پولیس حکام کو ارسال

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔