اقتصادی رابطہ کمیٹی کی 50 ہزار ٹن دال چنا درآمد کرنے کی منظوری

Economic Coordination Committee Meeting

Economic Coordination Committee Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 50 ہزار ٹن دال چنا درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے پچاس ہزار ٹن دال چنا درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ دال چنا ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کی جائیگی، دال چنا کی درآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔

ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ کی بھی منظوری دیدی ۔کمیٹی نے معیاری سولر پینل کی درآمد کی اجازت بھی دی ۔