اقتصادی راہداری منصوبہ، وزیراعظم کی خصوصی اقتصادی زونز بنانے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی راہداری کے روٹ پر تحفظات اٹھے تو وزیراعظم نوازشریف نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو خصوصی اقتصادی زونز بنانے کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد اقتصادی راہداری کے قریب خصوصی اکنامک زونز بنانے کیلئے 12 مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

اقتصادی زونز کیلئے بلوچستان میں پانچ موزوں مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ایک ہزار ایکڑ پر محیط مجوزہ تربت انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ، پانچ ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ خضدار، کوئٹہ کے قریب دشت انڈسٹریل زون اور پانچواں اقتصادی زون قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی کے سنگم پر قائم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں خصوصی اقتصادی زونز کیلئے جن سات مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں 80 ایکڑ پر محیط ماربل اینڈ گرینائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ مانسہرہ، شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ نوشہرہ، چار سو چوبیس ایکڑ پر محیط حطار انڈسٹریل اسٹیٹ فیز سیون کی توسیع، ایک سو اٹھاسی ایکڑ پر محیط ڈیرہ اسماعیل خان انڈسٹریل اسٹیٹ، کوہاٹ اور کرک کے سنگم پر ایک ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ، انڈسٹریل اسٹیٹ غازی ، حطار ٹو اور چار سو ایکڑ پر محیط مجوزہ انڈسٹریل اینڈ اکنامک زون بنوں شامل ہیں۔