معاشی لحاظ سے پاکستان کے لئے بہتر کون، چین یا امریکا؟

Pakistan and America

Pakistan and America

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 5 ارب 78 کروڑ ڈالر ہے۔ مالی سال 2017ء میں پاکستان نے امریکا کو 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی مصنوعات کی برآمدات جبکہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی اشیاء کی درآمدات کی گئیں۔ اس کے مقابلے میں مالی سال 2017ء میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 13 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا جس میں پاکستان نے 1 ارب 76 کروڑ ڈالر کی مصنوعات چین کو برآمد کی جبکہ 11 ارب 63 کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئیں۔

گزشتہ دو برس میں امریکا نے پاکستان میں صرف 67 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی جس میں مالی سال 2017ء میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری اور مالی سال 2016ء میں امریکا نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا سرمایا پاکستان سے نکالا۔ اس کے برعکس چین نے پاکستان میں گزشتہ دو برس کے دوران 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی جس میں سے 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری مالی سال 2017ء میں جبکہ مالی سال 2016ء میں 1 ارب ڈالر کا سرمایا لگایا۔

اس کے علاہ چین سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں 65 ارب ڈالر کی مختلف منصوبوں میں سرمایا کاری کر رہا ہے جس میں بجلی، روڈز، صںعتی زون اور پورٹ کے مختلف منصوبے شامل ہیں۔