معاشی دہشتگردوں کے خلا ف فوج ہی کاروائی کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔ عالم علی

Panama Leaks

Panama Leaks

کراچی : پانامہ لیکس کے معاشی دہشتگردوں کے خلا ف فوج ہی کاروائی کرنے کی قابلیت رکھتی ہے،اگر سیاسی حکو مت کے کہنے پر کسی بھی رسیاستی ادارے سے ایکشن کروایا گیا تو نتیجہ 0 ہو گا۔یہ بات سائبان سٹیزن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے NGOs کے نمائند وں سے دروان گفتگو کہی عالم علی نے چیف جٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاشی دہشتگردوں کہ جن باعث ملک کے کروڑوں انسان غربت ،جہالت ،بے روزگاری ،اور علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث موت کا سامنا کرتے رہے۔

بالخصوص پاکستانی عوام اپنی بنیا دی ضرورت اور حکومت کی آئینی ذمہ داری تعلیم ،صحت،پینے کاصاف پانی ، صفائی، ٹرانسپورٹ جیسی سہولت ٹیکس دینے کے باوجود ترستے رہے ان معاشی دہشگردوں کے خلاف کمانڈو ایکشن کے لئے جنرل پرویز مشرف کی طرح جنرل راحیل شریف کو بھی تین سال دیں تاکہ ان دہشتگردوں سے ملکی کی لوٹی ہوئی دولت واپس لی جاسکے، انکو سزادی جاسکے کیونکہ اسی میں ہی ملک کی ترقی بقا وسلامتی ہے۔