اقتصادی راہداری پر شکوک پیدا ہو رہے ہیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر حکومتی نا اہلی کی وجہ سے شکوک وشہات پیدا ہو رہے ہیں،معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدے داروں کی استقبالیہ تقریب میںسید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے چین کو پلان دیا تھا جس کے مطابق مغربی روٹ پہلے بننا تھا، موجودہ حکومت کی نا اہلی کے باعث غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت باقی صوبوں کے پیسے بھی پنجاب کے منصوبوں پر لگا دیتی ہے۔اورنج ٹرین 2 سو ارب روپےکا منصوبہ ہے اس پر اعتراض نہیں، لیکن چند ارب لگا کر لواری ٹنل کو کیوں جلد مکمل نہیں کیا جاتا، جس ملک میں غربت ہو تعلیم صحت نہ ہو وہاں ایسےمنصوبے اچھےنہیں لگتے۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سعودی وزیر خارجہ کے دورے پر بھی تحفظات ہیں،ان سے کیا بات ہوئی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔