معیشت میں بہتری کیساتھ بیرونی سرمایہ کاری میں بھی تیزی

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) معشیت میں بہتری کے ساتھ ساتھ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی جان پڑتی جا رہی ہے ۔ گزشتہ سال کے مقابلے جولائی 2016 میں غیر ملکی سرمایہ کاری سوا دو گنا بڑھ گئی۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016 میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 15 فیصد کمی سے 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔ اس کے علاوہ جولائی کے دوران سٹاک مارکیٹ میں عالمی انویسٹرز نے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز خرید ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق 3 کروڑ ڈالر کے ساتھ ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری گزشتہ ماہ امریکی انویسٹرز نے کی۔