معیشت میں شرح نمو سے ڈالر کی طلب بڑھی، سٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک پاکستان نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے کہا ہے کہ معیشت میں شرح نمو سے ڈالر کی طلب بڑھی۔

سٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ طلب کی وجہ سے ہوا،معیشت میں شرح نمو سے ڈالر کی طلب بڑھی، روپے کی قدر میں استحکام کے لیے سٹیٹ بینک کردار ادا کرتا رہے گا، معیشت چھ فی صد سالانہ شرح نمو کو حاصل کرے گی۔

بڑے پیداواری یونٹس میں شرح نمو آٹھ اعشاریہ چار فی صد ہے، نجی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھ رہا ہے۔

موجودہ مالی سال پہلے پانچ ماہ میں افراط زر کی شرح کم اور مستحکم ہے، مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جولائی تا نومبر تین اعشاریہ چھ فی صد ہے۔