الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو 2 نومبر کو طلب کر لیا

Imran Khan and Jahangir Tareen

Imran Khan and Jahangir Tareen

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کے لیے ایک نئی مشکل سامنے آگئی ، دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تو الیکشن کمیشن نے بھی اسی روز طلب کر لیا۔ اسپیکر کے جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز کی سماعت ہو گی ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین حاضر نہ ہوئے تو اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے آف شور کمپنیاں چھپائیں اور ٹیکس چوری کی ۔ معاملے کو مقررہ مدت میں نمٹانا چاہتے ہیں ، لہذا عمران خان اور جہانگیر ترین دو نومبر دن دس بجے خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر جواب داخل کریں ۔ غیر حاضری کی صورت میں الیکشن کمیشن اپنافیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے لاہور اور اسلام آباد کے ضلعی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ نوٹسز دونوں رہنماؤں کے گھر پہنچائے جائیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف نااہلی کیس میں ابتدائی سماعت کے بعد باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔