ایکواڈور میں خوفناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 413 تک پہنچ گئی

Earthquake

Earthquake

کویٹو (جیوڈیسک) سکیورٹی امور کے وزیر سیزر نواس کے مطابق گری ہوئی عمارتوں اور مکانات کے ملبے تلے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ملبہ ہٹانے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ ادھر صدر رافیل کوریا نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

دوسری جانب ہسپانوی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ زلزلے سے بے گھر ہونے والے ایک لاکھ کے قریب افراد کو امداد درکار ہے جبکہ تین سے پانچ ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔