ایکواڈور: آتش فشاں پہاڑ نے 33 سال بعد پھر لاوا اگلنا شروع کردیا

Equador Volcano

Equador Volcano

کویٹو (جیوڈیسک) ایکواڈور کے آتش فشاں پہاڑ نے 33 سال بعد ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کردیا ہے۔

ایکواڈور کے جزیرے گالا پیگوس میں واقع آتش فشاں وولف گزشتہ ہفتے سے لاوا اگل رہا ہے۔ آگ کے شعلے اور دھویں کے گہرے بادل فضا میں مسلسل بلند ہو رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے قریبی نیشنل پارک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سیاح لاوا پھٹنے کے مناظر کا انتہائی قریب سے نظارہ کر رہے ہیں۔