چھیپا’ ایدھی اور سول ڈیفنس کو گجراتی سرکار کا خراج تحسین

Edhi

Edhi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی’ حاجی حنیف طیب ‘ عزیز میمن ‘ صدیق پولانی ‘ یحییٰ پولانی ‘ اقبال ساند ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر اور دیگر سیاسی ‘ سماجی و کمیونٹی رہنماؤں نے شہر میں گرمی کی شدت اور بجلی کی عدم دستیابی ولوڈشیڈنگ کے باعث ”ہیٹ اسٹروک ” کا شکار مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی کے ذریعے ہزاروں افراد کی جانیں بچانے پر اقبال چاند کی قیادت میں فلاحی خدمات انجام دینے والے سول ڈیفنس کے عہدیداران و کارکنان اور ایدھی و چھیپا کے رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گجراتی سرکار نے کہا کہ اگر ایدھی و چھیپا کی ایمبولینس سروس مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی کو یقینی نہیں بناتی اورسول ڈیفنس کے عہدیداران و اہلکار مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے ہمراہ اپنی خدمات انجام نہ دیتے تو حکومتی نا اہلی و غفلت اور کے الیکٹرک کی بے حسی کے باعث ”ہیٹ اسٹروک” سے ہونے والی ہلاکتوں میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا۔

کیونکہ پاکستان کا تجارتی و صنعتی حب کراچی آج تک سرکاری ایمبولینس سروس اور سرکاری سطح پر فلاحی و امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے رضاکاروں تک سے محروم ہے۔