ایدھی کو خراج عقیدت، جاوید ہاشمی کا بھی وفات کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان (جیوڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے وفات کے بعد اپنی آنکھیں بھی عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایدھی صاحب پاکستان کا عظیم سرمایہ تھے۔

مرحوم عبد الستار ایدھی نے لوگوں کے دلوں پر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت حکومت کی، یہی وجہ ہے کہ آج ہر دل انکی وفات پر سوگوار ہے۔ اس موقع پر انھوں نے عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی دونوں آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی میں ہی اپنے جسم کے سارے اعضاء عطیہ کر دیئے تھے لیکن شوگر کی وجہ سے صرف ان کی آنکھیں دو نابینہ افراد کو عطیہ کی گئیں۔