ایدھی صاحب کو لوگ شیخ چلی کہا کرتے تھے، بلقیس ایدھی

Bilquis Edhi

Bilquis Edhi

کراچی (جیوڈیسک) عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کا کہنا ہے کہ لوگ محسن انسانیت اور فخر پاکستان کو شیخ چلی کہا کرتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی جیب میں رقم نہیں ہوتی تھی لیکن ان کے خواب بڑے تھے اور اسی بنا پر لوگ انہیں شیخ چلی کہا کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پڑھے لکھے نہیں تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے پاس پیسہ بھی آتا گیا اور ان کے تمام خواب بھی پورے ہوتے گئے کیونکہ اللہ نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔