ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر الطاف کا آر ایچ سی ملکہ کا دورہ

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان سے) ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر الطاف کا آر ایچ سی ملکہ کا دورہ صحافیوں کو دیکھ کر ڈاکٹرآصف آگ بگولا ہو گئے ۔عوام الناس کو مہنگے نسخے لکھ کر دینے والی پرچیاں فراہم کرنے کے بعد ٹھنڈے ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر الطاف کا آر ایچ سی ملکہ کا دورہ کیا جہاں دو ملازمین کی غیر حاضری لگائی گئی ۔ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ جس نے چھٹی لینی ہے اس کو میرے نوٹس میں لائے بغیر چھٹی نہ دی جائے ۔ جبکہ صحافیوں کو دیکھ کر ڈاکٹر آگ بگولا ہو گئے ۔اور ای ڈی او ہیلتھ کو شکایت کی کہ سر صحافی بلیک میل ہیں۔

جبکہ مقامی صحافیوں نے درجن سے زیادہ ایسے مہنگے نسخوں کی پرچیاں ڈی ایچ او ڈاکٹر علی محمد مفتی کو فراہم کیں۔اور مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتال میں ایک ہزار سے دو ہزار کے درمیان مہنگا نسخہ عوام الناس اور غریب عوام کی برداشت سے باہر ہے ۔مقامی اور انٹر نیشنل صحافی زاہد مصطفی اعوان نے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی محمد مفتی کو مہنگے نسخے لکھ کر دینے والی پرچیاں فراہم کیں۔

عوام کی طر ف سے مطالبہ کیا کہ آر ایچ سی ملکہ کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ۔ادویات مہیا کی جائیں ۔ایمبولینس کو آن روڈ کیا جائے ۔ہسپتال کو جنریٹر فراہم کیا جاے ۔ڈاکٹرو ں کی کمی کو پورا کیا جائے ۔دن رات ڈاکٹر کی ہسپتال میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

تاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں موجود ڈاکٹر جو قصا ئیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف نے ہسپتال کی وارڈز کا بھی دورہ کیا۔