تعلیم یافتہ‘ توانا اور متحد قوم ہی ترقی کی منزل تک پہنچتی ہے ‘ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے دے ہاتوں میں ناقص و ناکافی طبی سہولیات اور جان بچانے والی ادویات کی عدم فراہمی و غیر دستیابی پر اظہار افسوس و تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے سفر میں منزل تک پہنچنے کیلئے قوم کا تعلیم یافتہ ‘ صحتمند ‘ طاقتور اور متحدہونا ضروری ہوتا ہے۔

مگر افسوس کے سیاسی و مذہبی بازیگروں لسانیت و مسلک کی بنیاد پر قوم کو اتحاد و اتفاق کی طاقت سے محروم کر دیا ہے اور حکمرانوں نے قوم سے تعلیم و علاج کی سہولیات چھین کر اسے جہالت اور ناتوانی کا شکار کر دیا ہے تاکہ ملک و قوم کبھی ترقی و خوشحالی کی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور ہمیشہ انہی استحصالیوں کی غلامی میں سسکتے اور بلکتے رہیں۔