تعلیمی بجٹ میں ترقیاتی مقاصد کے لئے رقوم مختص کی جائیں: زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں ترقیاتی مقاصد کے لئے رقوم مختص کی جائیں۔

تعلیمی بجٹ کا ایک بڑا حصہ تنخواہوں کی نظر ہو جاتا ہے، نئی جامعات اور پروفیشنل تعلیمی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے تعلیم کا شعبہ صوبوں کو منتقل کرکے تعلیم کو قریب المرگ بنا دیا ہے۔

کم بجٹ ، ناکافی تعلیمی سہولیات اور حکومت کی جانب سے مئوثر نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم پر سرمایہ دار قابض ہو رہے ہیں ، تعلیم کے لئے جی ڈی پی کاپانچ فیصد مختص کیا جائے اور اس شرح میں سالانہ اضافہ کیا جائے۔ غیر ملکی این جی اوز کی مداخلت بند کرتے ہوئے تعلیم کے شعبہ پر حکومت کی نگرانی کے نظام کو مئوثر بنایا جائے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی مہم ” تعلیم کو پانچ دو” کی طلبہ و طالبات اور عوام میں مقبولیت اس بات کی دلیل ہے کہ قوم کو تعلیم کے شعبے میں بہتری چاہئے اور تعلیم کے بجٹ میں اضافہ سب کا مطالبہ ہے۔ دریں اثناء اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے زیر اہتمام آج ہونے والے پری بجٹ سیمینار کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016