وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود کے اوپر چھت کا پنکھا گرگیا

RANA

RANA

لاہور (جیوڈیسک) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے اوپر ان کے گھر کی چھت کا پنکھا گرگیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

لاہور میں رانا مشہود سرکاری رہائش گاہ میں اپنے کمرے میں موجود تھے کہ ان کے اوپر چھت کا پنکھا گرگیا جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ زخمی ہوگئی تاہم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ زخم معمولی نوعیت کے ہیں جس کے باعث پریشانی کی ایسی کوئی بات نہیں۔