خواتین کو تعلیم یافتہ ‘خوشحال اور خود مختار بنانا ہو گا’ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غریب اتحاد پارٹی کے سربراہ احمد علی ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ ‘ ہیومن رائٹس فورم کے رہنما اسلم خا ن ‘ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی’ خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے سربراہ امیر سولنگی ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما اقبال چاند ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ کے رہنما فاروق کمال ‘ایم آر پی کی رہنما میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز اور روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی و دیگر نے کہا کہ معاشرے اور ممالک کی تعمیرو ترقی کی بنیاد و اساس رکھنے والے ہر فرد کے صلاحیت ‘ تعلیم ‘ تربیت ‘ اخلاق اور کردار کے پیچھے اس کی ماں کا ہاتھ ہوتا ہے

اسلئے جن معاشروں میںخواتین کی تعلیم و تربیت اور ان کی آزادی ‘ معاشی استحکام اور خود مختاری پر توجہ دی جاتی ہے وہاں ماؤں کا کردار زیادہ مؤثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ معاشرے زیادہ تہذیب و تمدن اور ترقی یافتہ ہوتے ہیں اور ممالک و ریاستیں زیادہ خوشحال ہوتی ہیں اسلئے معاشرے اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کو محفوظ ‘ تعلیم و تربیت یافتہ ‘ معاشی خوشحال اور خودمختار بنانے کی ضرورت ہے۔