تعلیمی ادارے ڈپلومے جاری کرنے کے ساتھ تربیت پر توجہ دیں، ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Dr Tasawar Mirza

Dr Tasawar Mirza

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) تعلیمی ادارے ڈپلومے جاری کرنے کے ساتھ تربیت پر توجہ دیں، تعلیم و تدریس پر توجہ دینے سے ملک جہالت افلاس اور دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کر سکتا ہے سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے مقامی روزنامہ کے زیرِ اہتمام تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، پروفیسر حکیم عبید الرحمٰن قریشی سرپرست اعلیٰ علامہ اقبال میڈیا کلب جہلم نے اپنے خطاب میں جہلم کے سینئر صحافیوں ، دانشوروں ، طلباء و طالبات اور استاتذہ کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے پوزیشن ہولڈز کا مبار بادی دی۔

یہ رنگا رنگ تقریب میں روزنامہ حکم قلم اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹوحکیم انوار احمد قریشی نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا قوم کے معماروں کی حوصلہ افزائی اور خدمت میرا مشن ہے۔ صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم وقار تنظیم نے کہا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم اپنا رول ادا کرتا رہے گا، راجہ سہیل کیانی جنرل سیکرٹری علامہ اقبال میڈیا کلب جہلم نے کہا ہم اپنے مورچوں میں رہتے ہوئے ملک عزیز کی خدمت کرتے رہیں گئے، عمران شکیل جنرل سیکرٹری PCJ نے صحافیوں کے اتفاق و اتحاد پر زور دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔

مہمان خصوصی SDPO سٹی سرکلDSP شاہد صدیق تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں طارق حسین چوہان جیولرز ، ایس ایس پی ڈاکٹر فیصل محمود انچارج ریسکیو 1122 جہلم ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ مرزا جواد عابد بیگ ، صدر پریس کلب جہلم راجہ وقار تنظیم ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران ، جرنل سیکرٹری PCJ عمران شکیل ، سید مستفیض بخاری ، محترمہ نصرت قریشی ، محترمہ مس نیلم ، جرنل سیکرٹری علامہ اقبال میڈیا کلب جہلم ، عارف محمود قریش انفارمیشن سیکرٹریPCJ ،سیاسی و سماجی شخصیت الحاج ملک محمد اقبال ، و دیگر تھے۔ یہ رنگا رنگ تقریب پروفیسر حکیم عبید الرحمٰن قریشی کی دعا سے اس عہد کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی کہ جہلم میں بہت جلد اس جیسی تقریب کا قیام عمل میں لائا جائے گا۔