مصر: مرسی کی برطرفی کی حمایت نہ کرنے پر 32 جج جبری ریٹائر

Mohamed Morsi

Mohamed Morsi

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی سپریم جوڈیشل کونسل نے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کی حمایت نہ کرنے پر بتیس ججوں کو جبری ریٹائر کر دیا۔

دو ہزار تیرہ میں مسلح افواج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی نے منتخب صدر ڈاکٹر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور ان کی پارٹی اخوان المسلمین پر پابندی عائد کی تھی۔

اب مصر کی سپریم جوڈیشل کونسل نے بتیس ججوں کو اس بنیاد پر ملازمت سے جبری ریٹائر کر دیا ہے کہ انہوں نے دو ہزار تیرہ میں صدرمحمد مرسی کی برطرفی کی حمایت نہیں کی۔ گذشتہ ہفتے بھی انہی وجوہات کی بنیاد پر پندرہ ججوں کو ریٹائر کر دیا گیا تھا۔