مصر : عدالت کی اخوان المسلمین کے رہنما سمیت 36 افراد کو عمر قید کی سزا

Mohamed Badie

Mohamed Badie

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع سمیت چھتیس افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

انہیں جولائی دو ہزار تیرہ میں عوام کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت سزا دی گئی ہے۔ محمد بدیع کو پہلے ہی قتل اور تشدد کے مقدمات میں سزا دی جا چکی ہے۔

اسی مقدمے میں انچاس افراد کو تین سے پندرہ برس قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔