مصر: معزول صدر مرسی کو دی گئی سزائے موت برقرار

President Morsi

President Morsi

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے 2011 میں فسادات کے دوران جیل توڑنے پر معزول صدر محمد مرسی کو دی گئی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

جج نے مصر کے شرعی حکام سے مشاورت کے بعد فیصلے کو برقرار رکھا۔ عدالت نے مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کے پانچ دوسرے قیدیوں کی سزائے موت بھی برقرار رکھی ہے۔

فوج نے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے مصر کے پہلے صدر مرسی کو بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد جولائی 2013ٰ میں معزول کر کے گرفتار کر لیا تھا۔