مصر: حسنی مبارک کے بیٹوں کی سزائیں برقرار رکھنے کا حکم

 Hosni Mubarak Sons Sentences

Hosni Mubarak Sons Sentences

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں قید اور بھاری جرمانے کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

قاہرہ میں اپیل کورٹ نے سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دونوں بیٹوں علا اور جمال مبارک کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف سزائوں پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

مصری عدالت نے گزشتہ سال مئی کے مہینے میں حسنی مبارک اور انکے بیٹوں کے خلاف صدارتی محلات کے ٹھیکوں میں خردبرد اور بدعنوانی کے الزام میں تین سال قید بامشقت اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کیا تھا اور ساتھ ہی ملزمان کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے سے غبن کئے گئے چھبیس لاکھ ڈالرز سے زائد رقوم کو فوری طور پر لوٹائیں۔