مصر: داعش کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 13 اہلکار جاں بحق

Isis

Isis

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے شہر آرش کے جزیرہ نما سینائی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسند تنظیم داعش نے مارٹر حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں 13 مصری پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سیکیوررٹی فورسز نے علاقے کے داخلی خارجی راستے بند کر دئیے۔

مصر کے سرکاری میڈیا نے بھی واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔