مصر میں صحافیوں کو سزا انصاف کی توہین ہے :ایمنسٹی انٹرنیشنل

Amnesty International

Amnesty International

نیویارک (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر میں صحافیوں کی سزا کو انصاف کی توہین قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل، اقوام متحدہ ، برطانیہ ، کینیڈا اور امریکہ نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ الجزیرہ کے صحافیوں کو تین سال کی سزا سنایا جانا مصر میں آزادی اظہار پر پابندی کے مترادف ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافیوں کے خلاف سزا کو ختم کر کے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مصری عدالت نے الجزیرہ چینل کے تین صحافیوں کو جھوٹی خبریں پھیلانے اور اخوام المسلمین کی معاونت کے الزام میں تین تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔