مصر: مرسی کی سزائے موت پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

General Ban ki Moon

General Ban ki Moon

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سابق مصری صدر محمد مرسی کو موت کی سزا سنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق کے مطابق سیکرٹری جنرل، بان کی مون نے سابق صدر محمد مرسی اور دیگر 105افراد کے خلاف سزائے موت کے فیصلے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سزا کا فیصلہ اب بھی اپیل سے مشروط ہے۔

بان کی مون معاملے پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے فریقین سے کہا کہ وہ امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو ملک کو کمزور کرتے ہیں۔