مصر : انقلاب کی پانچویں سالگرہ پر تحریر سکوائر میں ہزاروں افراد کی ریلی

Egypt Protest

Egypt Protest

قاہرہ (جیوڈیسک) مرکزی تحریر سکوائر میں موجودہ فوجی حکمران عبدالفتاح السیسی کے حامیوں نے ریلی نکالی۔ قرآن اور صلیب اٹھائے جھنڈے لہراتے ریلی کے شرکا نے حکومت کے حق میں نعرے لگائے۔

یاد رہے یہ وہی جگہ ہے جہاں سے پچیس جنوری دو ہزار گیارہ کو انقلاب کی تحریک چلی تھی۔ پانچ برس پہلے اٹھنے والے عوامی طوفان میں حصہ لینے والی کارکن عصریٰ عبدالفتاح کا کہنا ہے انکے پاس جشن منانے کی کوئی وجہ نہیں۔

ملک میں اب بھی بدعنوانی اور جبر ہے۔ حکومت نے ہزاروں لوگوں کو غیرقانونی طور پر جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔ انہیں امید ہے کہ مصری عوام ایک بار پھر اٹھیں گے۔