مصری ایئر لائن کے لاپتہ طیارے کا ملبہ یونانی جزیرے کے قریب مل گیا

Egypt Airline

Egypt Airline

قاہرہ (جیوڈیسک) یونان اور مصر کے کارکنان مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر رہے ہیں جو پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

طیارہ مصر کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے چند لمحوں بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ یونان کے حکام کا کہنا ہے کہ تلاش کا کام جزیرہ کارپاتھوس سے 130 ناٹیکل میل کے فاصلے پر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق وہاں ملبہ دیکھا گیا ہے لیکن ابھی تصدیق نہیں کر سکتے کہ یہ مصری طیارے کا ہے یا نہیں۔

ادھر مصر کے شہری ہوابازی کے وزیر شریف فتحی کا کہنا ہے جہاز کے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی کی جگہ زیادہ امکان دہشت گردی کا ہو سکتا ہے۔ طیارے میں 30 مصری اور 15 فرانسیسیوں سمیت کئی ملکوں کے شہری سوار تھے۔