مصری گرجا گھروں پر حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، چوہدری امانت حسین مہر

  Chaudhry Amanat Hussain

Chaudhry Amanat Hussain

لاہور (اقبال کھوکھر) پاکستانی نوجوان و ایوارڈ یافتہ معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے مصر کے شہروں تانتا اور الیگزینڈریہ میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے خلاف وحشیانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، ان حملوں میں’پام سنڈے’ کے مقدس تہوار کے موقع پر درجنوں بے گناہ افراد ہلاک جب کہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

عوامی محبت کے سپین مین ریذیڈنٹ ایڈیٹر روبن کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ہم ہلاک شدہ خاندانوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، جب کہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں پام سنڈے کی عبادات وجلوس کے دوران تانتا اور الگزینڈریہ میں دو قبطی گرجا گھروں پر ہونے والے بم حملوں میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔معروف بزنس مین نے کہا کہ مذہبی تہواروں پر دہشت گردی انتہائی تشویش ناک ہیں اور اس سے نہ صرف انسانی بلکہ روحانی اقدار بھی متاثر ہوتی ہیں۔