مصری عدالت نے جزیرے سعودی عرب کو لوٹانے کا حکومتی فیصلہ منسوخ کر دیا

Egyptian Court

Egyptian Court

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے ایک جج نے بحیرہ احمر کے دو جزیرے سعودی عرب کو لوٹانے کے حکومتی فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی شاہ سلمان کے دورے کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ تیران اور صناقیر سعودی عرب کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

اس اعلان کے بعد ہونے والے احتجاج مظاہروں میں150 سے زائد لوگوں کو جیل بھیجا گیا جن میں سے زیادہ تر تو آزاد کر دیئے گئے یا ان کی سزا میں کمی کر دی گئی۔

منگل کو آنے والا یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے اور اسے اعلیٰ عدالت کے فیصلے سے بدلا بھی جا سکتا ہے۔ تیران و صناقیر غیر آباد جزیرے ہیں اور یہ خلیج العقبہ کے دہانے پر واقع ہیں۔