احسان فراموش امریکی صدر اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر دھرتا ہے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ میں 70 ہزار شہادتیں اور 100 ارب ڈالرز سے زائد کا معاشی نقصان اٹھایا لیکن اس کے باوجود احسان فراموش اور گنوار امریکی صدر افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پرعائد کر رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی پہلے دن سے مخالفت کی، اس تمام تر صورتحال کے بعد بات وہی ہے جو میں کہتا آیا ہوں۔

ہمارا تو نائن الیون سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا پاکستانی قوم کی تذلیل اور ڈومورکے نہ ختم ہونے والے مطالبے کیے جا رہے ہیں، اب حکومت نے وہ بات کہنا شروع کر دی جو میں پہلے دن سے کہتا آیا ہوں۔