الاحسان ویلفیئر فائونڈیشن اسلام آباد کے تحت 35 مستحق گھرانوں میں صدقة الفطر پیکج کی تقسیم کردی گئی

Relief Package

Relief Package

اسلام آباد : الاحسان ویلفیئر فائونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام گذشتہ روز جامع مسجد محمدی اہلحدیث G-9/2میں بیوہ خواتین سمیت تقریباً35 مستحق غریب خاندانوں میں ”صدقة الفطر” کی تقسیم بصورت راشن تقسیم کیا گیا۔

جس میں10کلو آٹا ، چاول 2کلو، کوکنگ آئل 3پیکٹ ، چینی 5کلو، سفید چنے آدھاکلو،چائے کی پتی 1پائو، جام شیریں1بوتل ، دودھ1لٹر، صابن 3عدد ،سرف ایکسل آدھا کلو اور لیمن میکس بار شامل ہے۔

اسکے علاوہ تنظیم کی طرف سے سینکڑوں خاندانوں کو عید کیلئے نئے جوتوں کے جوڑے بھی دئے گئے ۔ پروگرام میں راشد شیخ ، مولانا حفیظ الرحمن،محمد ارشد، محمد عمران ،محمد عثمان ، خبیب، عمیر، محمد مدثر بھٹی و دیگرتنظیمی کارکنان نے سامان کی تقسیم میں حصہ لیا۔

Shoes

Shoes