عیدالاضحی پر مسلم امہ کو مبارکباد اور حجاج کرام کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Eid al-Adha

Eid al-Adha

لاہور: ہیلپ وے پاکستان کی چیئرپرسن نائلہ نذیر، سنیئروائس چیئرمین میاں محمود نواز،وائس چیئرمین عابد گل، جنرل سیکرٹری فیاض احمد بھٹی، فنانس سیکرٹری عامرسرویا،ایڈیشنل سیکرٹری ثمینہ جاوید،جوائنٹ سیکرٹری سعید احمد بھٹی،آفس سیکرٹری ڈاکٹر نذیر کھوکھرودیگر ارکان اورعوامی محبت گروپ آف پبلیکیشنز کے چیف ایگزیکٹواقبال کھوکھر،گروپ ایڈیٹر ع م بدر سرحدی،ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈاکٹراظہریونس،سب ایڈیٹراشرف آسی،میگزین ایڈیٹر ایس ایم صابر،ایڈیٹر مذہبی ڈیسک پاسٹر اصغر جان، مینجر سرکولیشن سہیل ہابل،ایڈیٹر ہیلتھ ڈیسک ڈاکٹر عامرودیگر سٹاف ورپورٹنگ ٹیم نے عیدالاضحی کے موقع پر پوری دنیا کی مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

ہیلپ وے پاکستان کے دفتر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں سعودی عرب میں حج کے موقع پر بھگڈر کے باعث سینکڑوں حجاج کرام کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ،افسوس اور غم کا اظہار کیا گیا اور ان کے خاندانوں کے لئے صبر وتسلی کی دعا کی گئی جبکہ ملک پاکستان کی سلامتی،بقا وترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔