عید الاضحی کے تین روز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

PPP

PPP

سبی (محمد طاہر عباس) عید الاضحی کے تین روز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں عید کے تین روز تک معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا شہریوں کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑگئی تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے پہلے روز ہی علی الصبح لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہ۔

عید کے پہلے روز بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو عید الاضحی کی تیاری کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عید کے پہلے روز سے تیسرے روز تک شہری علاقوں میںبجلی کی روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ معمول کے مطابق رہا جس کے باعث شہریوں کو عید کے موقع پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر بار عید کے موقع پرلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان تو کردیا جاتا ہے مگر کیسکو حکام لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا کر معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں شہریوں نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ کیسکو حکام کے خلاف نوٹس لیا جائے۔